Friday, December 14, 2012


یا اللہ ہمیں تعصّب سے  پاک  کردے ۔ ہماراعصبیّت ذدہ ذہن ہمیں  قرآن اور  حدیث  کے حقیقی مطالب تک پہنچنے نہیں دیتا ۔ دو قاری ایک ہی آیت پڑھ کر دو مختلف نتیجے نکالتے ہیں اور اصرار کرتے ہیں کہ دوسرے کا اخذ شدہ نتیجہ غلط ہے, مذاکرات میں ہٹ دھرمی کا مظاہر کرتے ہیں, اپنی دلیل کو حرف آخر  سمجھتے ہیں ۔ دوسرے کی دلیل کو صرف اس لیئے نہیں مانتے کہ مان لینے سے ان کے بزرگوں کا دین پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے ۔
یوم حشر کوئی کسی کا وکیل نہیں بن سکے گا ہر کسی کو  اپنا مقدّمہ خود لڑنا ہو گا ۔
ابھی مہلت ہے, تعصّب سے پاک ہو کر تیّاری کرلو ۔
ظاہری نبیﷺ نے تو پرردہ فرمالیا گر باطنی نبی( عقل ) ہدایت کے لیئے حاضر ہے ۔
وحی کا دروازہ بند ہوگیا ہے ہدایت کا نہیں ۔۔۔۔۔
یا اللہ ہمیں ہلاک ہونے سے بچالے , تعصّب سے پاک کردے ۔۔۔۔۔ آمین

Thursday, December 13, 2012


کوئی بھی عمل یا سونچ صرف اس لیئے نہ کرو یا اپنائو کہہ تہارے  والدین ویسا کرتے یا سونچتے ہیں, قرآن اس رویّہ کو  رد کرتا ہے۔
قرآن چاہتا ہے کہ  مومن جو بھی عمل کرے ( ادائے واجبات بھی ) وہ خوب سونچ  سمجھ کر ادا کرے کیونکہ وہ ہر عمل اور سینہ میں پوشیدہ ہر خیال کے لیئے اللہ کی بارگاہ میں جوابدہ ہے۔
     اپنے اپکو مسلمان سمجھتے ہوئے قرآن  نہ پڑھو بلکہ قرآن پڑھتے ہوئے اپنا تجزیہ (کریٹیکل اینالسز)  کرتے جائو تاکہ خودتمہارا نفس  مطمئن ہو کر تصدیق کرے کہ تم قرآن کی نگاہ میں مسلمان ہو۔
 اگر اسلام ثابت ہو گیا تو دراجات ایمان تقویٰ کا تاج سر پہ سجا دینگے اور ممکن ہے کہ تم بھی پورے اعتماد کیساتھ کہ سکو  ’ربّ ِ کعبہ کی قسم میں کامیاب ہو گیا ‘۰

Friday, December 7, 2012


اے کربلاء کے عظیم شہید  حسینٔ مدد
مجھ جیسے ناچیز کی آپ بیتی بھی لکھّی جارہی ہے
لکھنے والے بڑے باریک بین ہیں,  چھوٹی سی بات کی بھی پوری تفصیل لکھ رہے  ہیں
جو میں چھپانا چاہتا ہوں وہ بھی اور  جو میرے دل میں کبھی تھا یا اب ہے وہ  بھی۔
وہ میر ے منع کرنیسے رکتے نہیں, کہتے ہیں  ایک دن یہ کتاب  تمہارے ہا تھوں میں ہوگی پھر جو چاہو کر لینا۔
آپٔ میری مدد  فر مایئے اور اللہ کی بار گاہ سے وہی  جذبہ اور  یقین دلوا دیجیئے جو آپکے  اصحاب میں تھا تاکہ میں رک جائوں ایسے اعمال سے  جنہیں میں چھپانا چاہوں۔
مجھے بھی  حُر بنّے میں مدد کیجیئے۔مجھے بھی  معرفت رب کا پانی پلا دیجیئے۔
المدد   المدد۰

Thursday, October 11, 2012

نفرت اور حقارت یا عبرت

 نفرت اور حقارت  یا  عبرت
  کوڑے کے ڈھیر پر پڑے ہؤے شخص کو نفرت اور حقارت سے نہ دیکھو
  وہ اپنے لیٔے تو بجھھ چکا ہے مگر  تمھارے لیٔے  وہ اب بھی  روشنی  پھیلا رہا ہے
      عبرت کا اجالاـ
     عبرت کا نور ـ
  اسے نگاہِ نفرت  و  حقارت سے نہ دیکھو۰۰۰ نگاہِ عبرت سے دیکھو
  درسِ عبرت حاصل کرو
  خود روشن ہوکر  اجالا کرو۔

Wednesday, October 10, 2012

علم اور جہل

  ایک شخص نے  رسول اللّہ ﷺ سے سوال کیا :  سب سے افضل  عمل کیا ہے ؟
  آپ ﷺ نے فرمایا  :   اللّہ کے بارے میں علم  اور دین کی  سمجھھ , اور آپﷺ نے ان الفاظ کی تکرار فرمایٔ ۰

وہ شخص کہنے لگا : میں آپﷺ سے عمل کے بارے میں پوچھھ رہاہوں اور آپﷺ علم  کے بارے میں خبر دے رہے ہیں ۰
آپﷺ نے فرمایا  :  علم کے ساتھھ قلیل عمل بھی نفع بخش ہے  اور جہل کے ساتھھ کثیر عمل بھی  فایٔدہ  نہیں پنہچاتا ۰

Saturday, October 6, 2012

لبّیک یاحسینؑ ـ سلام یا ثمرۃ فواد الفاطمہؑ


 


مولا آپ کے دلبند امام العصر
ؑ اتنا گریہ کیوں کرتے ہیں ـ ہم تو ہر سال آپ کے غم کو منانے کے اہتمام میں نمایاں اضافہ کرتے چلے جارہے ہیں ،مجلسوں ، جلوسوں ،علموں،ذالجناحوں کی کثرت پر آپ آپکے فرزند اور آپکی مادر گرامی مستحضر ہیں۰ شعراء کیسےکیسے سلام اور قصیدے آپکو نذر کر رہے ہیں، منبر سے حیرت میں ڈال دینے والے نکتے اور تفسیر ین اور روایتین بیان ہو رہی ہین،نوحہ پڑھنے والوں کے گرد سنّے والوں اور ماتم کرنیوالوں کا ہجوم بڑھتا ہی جا رہا ہے۰ مولا اب تو ہم نے اپنے گھروں پر علم عبّاسؑ بھی سجا لیاہے ،دعاء ندبہ پڑھنے والوں کی رقّت آمیز صدائین بھی آپ تک پہنچ رہی ہیں پھر بھی ہمیں کویٔ یہ اطمینان نہیں دلاتا کہ آپکے فرزند ہم سے شاد ہیں انکا گریہ موقوف ھو گیا ہےـ مولا ہم تو سب کچھ خلوص سے کرتے ہیں مگر آپ پ۰ر حقیقت عیاںہے ـ مولا ہمیں خلوص اور یقین کا مطلب سمجھا دیجیۓ ـ ہمیں نفاق سے بچالیجیے

Thursday, August 2, 2012

GHULAMI AUR AZADI

Ghulami aur Azadi ko kai dimensions aur levels per bayan kia jasakta hai.Azadi ka aam mafhoom tau yehi hay k 'koi rok tok na ho'magar zara buland hokay socho tau yeh baat sahi nahi hay.Azadi ka sarchasma[basic source]Allah hay magar usnay 'rok'liayahay zulm say aur 'paband' karlia hai khud ko 'adal' ka .
'Ghulami'her nigah mein na pasandeeda hai magar sabsay bara inam daykar ALLAH bithadayga apnay ghulam[abd] ko apni jagah [maqam e mehmood] per.
Agar tum say poocha jaey k kia chaheay ghulami ya azadi aur tum jawab do 'ghulami'tau sawal karna daleel hai k tum azad ho qunkay 'choice' azad k pas hoti hai ghulam k pas nahi.aur jawab dena daleel hai k tum azadi ko mehsoos bhi kar rahay ho aur istemal bhi.
Jo azadi ka istemal karkay 'nafs'ka ghulm banjaey usnay apnay sath bohot bara zulm kia qunkay Zulm ALLAH ko pasnd nahi.
Her nafs ki ALLAH say mulaqat hogi,us waqt kitni pashemani hogi k azadi ka kitna ghalat istemal kia .
Abhi waqt hai tauba karlo aur puray khuloos say us kay ghulm banjao jiski daimi[ever lasting] meraj aur manzil 'maqam e mahmood' hai.