Thursday, October 11, 2012

نفرت اور حقارت یا عبرت

 نفرت اور حقارت  یا  عبرت
  کوڑے کے ڈھیر پر پڑے ہؤے شخص کو نفرت اور حقارت سے نہ دیکھو
  وہ اپنے لیٔے تو بجھھ چکا ہے مگر  تمھارے لیٔے  وہ اب بھی  روشنی  پھیلا رہا ہے
      عبرت کا اجالاـ
     عبرت کا نور ـ
  اسے نگاہِ نفرت  و  حقارت سے نہ دیکھو۰۰۰ نگاہِ عبرت سے دیکھو
  درسِ عبرت حاصل کرو
  خود روشن ہوکر  اجالا کرو۔

Wednesday, October 10, 2012

علم اور جہل

  ایک شخص نے  رسول اللّہ ﷺ سے سوال کیا :  سب سے افضل  عمل کیا ہے ؟
  آپ ﷺ نے فرمایا  :   اللّہ کے بارے میں علم  اور دین کی  سمجھھ , اور آپﷺ نے ان الفاظ کی تکرار فرمایٔ ۰

وہ شخص کہنے لگا : میں آپﷺ سے عمل کے بارے میں پوچھھ رہاہوں اور آپﷺ علم  کے بارے میں خبر دے رہے ہیں ۰
آپﷺ نے فرمایا  :  علم کے ساتھھ قلیل عمل بھی نفع بخش ہے  اور جہل کے ساتھھ کثیر عمل بھی  فایٔدہ  نہیں پنہچاتا ۰

Saturday, October 6, 2012

لبّیک یاحسینؑ ـ سلام یا ثمرۃ فواد الفاطمہؑ


 


مولا آپ کے دلبند امام العصر
ؑ اتنا گریہ کیوں کرتے ہیں ـ ہم تو ہر سال آپ کے غم کو منانے کے اہتمام میں نمایاں اضافہ کرتے چلے جارہے ہیں ،مجلسوں ، جلوسوں ،علموں،ذالجناحوں کی کثرت پر آپ آپکے فرزند اور آپکی مادر گرامی مستحضر ہیں۰ شعراء کیسےکیسے سلام اور قصیدے آپکو نذر کر رہے ہیں، منبر سے حیرت میں ڈال دینے والے نکتے اور تفسیر ین اور روایتین بیان ہو رہی ہین،نوحہ پڑھنے والوں کے گرد سنّے والوں اور ماتم کرنیوالوں کا ہجوم بڑھتا ہی جا رہا ہے۰ مولا اب تو ہم نے اپنے گھروں پر علم عبّاسؑ بھی سجا لیاہے ،دعاء ندبہ پڑھنے والوں کی رقّت آمیز صدائین بھی آپ تک پہنچ رہی ہیں پھر بھی ہمیں کویٔ یہ اطمینان نہیں دلاتا کہ آپکے فرزند ہم سے شاد ہیں انکا گریہ موقوف ھو گیا ہےـ مولا ہم تو سب کچھ خلوص سے کرتے ہیں مگر آپ پ۰ر حقیقت عیاںہے ـ مولا ہمیں خلوص اور یقین کا مطلب سمجھا دیجیۓ ـ ہمیں نفاق سے بچالیجیے